وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 09:40am
فائل فوٹو

لاہور:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  قاسم خان سے ملاقات کی ،صوبائی وزیر نے چیف جسٹس کو  ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد چیف جسٹس محمد قاسم خان کے بلانے پر ان سے ملنے  ہائیکورٹ پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق  وزیر صحت  نے چیف جسٹس کو صوبے بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو محکمہ صحت کی جانب سے ہائیکورٹ اور بینچز میں کورونا وائرس کیخلاف اقدامات بارے  بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر صحت کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔